جیکب آباد(آن لائن) جیکب آباد میں پیٹرول مہنگا ہونے کے خلاف شہری نے احتجاجاً اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں آئے روز پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی سے تنگ آکر جیکب آباد کے جان محمد ٹالانی کالونی کے رہائشی خاوند بخش چنہ نے احتجاجاً اپنی موٹر سائیکل کو بیچ چوراہے پر آگ لگا دی، شہری کا کہنا تھا کہ آئے روز پیٹرول مہنگا کردیا جاتا ہے صبح سو کر اٹھتے ہیں تو پیٹرول مہنگا ہوجاتا ہے مہنگائی سے جینا محال ہوگیا ہے مہنگائی اتنی ہے کہ دو وقت روٹی کے لیے ترس رہے ہیں تو موٹر سائیکل میں کہاں سے پیٹرول ڈلوائیں اس لیے موٹر سائیکل کو ہی آگ لگا دی ہے ”نہ ہوگا بانس نہ بجے کی بانسری” اب نہ موٹر سائیکل ہوگی اور پیٹرول بھروانا پڑے گا، شہری نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کم کیا جائے اور عوام کو جینا کا حق دیا جائے۔