اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)ترجمان مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 1.43 فیصد کر دیا ہے،لیوی کی مد میں 35 روپے فی لیٹر بھی چھوڑدیئے ہیں ، بصورت دیگر پٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا ۔
پٹرولیم مصنوعات کی شرح میں اضافہ کی وضاحت کرتے ہوئے ۔جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صرف 1.43 فیصد حاصل کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیلز ٹیکس 17 فیصد وصول کیا جاتا تو قیمت 160 سے بھی زیادہ ہو جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ مزید اگر 30 روپے لیوی کی مد میں وصول کئے جاتے تو پٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا تاہم اس مد میں حکومت نیاپنے 35 روپے فی لیٹر بھی چھوڑدیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے کے حوالے سے یہ سوال اٹھا ہے کہ کیا اس اضافہ میں حکومت کی طرف سے ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوا کہ نہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ 145 روپے کی قیمت میں حکومت کے ٹیکس کی مقدار 16 اکتوبر کی سطح سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے حکومت کی ٹیکس آمدنی کو شدید جھٹکا لگا ہے۔