لاہور (آن لائن )اداکارہ عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں پنجابی میں لکھا کہ اللہ کے واسطے ان کی کوئی سن لو ، اللہ کے واسطے انہیں کوئی کچھ دے دو۔اداکارہ نے وزیراعظم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائے کتنا مظلوم، معصوم ، بے بس اور کمزور
انسان ہے، اللہ کی گائے ہے، کوئی اختیار نہیں بیچارے، بے بس ہیں۔عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کے بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہائے ہائے، دنیا والو مظلوم کی سن لو اور کرپٹ لوگو اس پر ترس کھا کے خود ہی واپس دے دو پیسے، یہ بیچارہ بہت مسکین ہے۔