منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹیم تھکاوٹ کا شکار ہے، ہمیں آرام کی ضرورت ہے، جسپریت بھمرا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسرے میچ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کا نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کورونا وائرس کے باعث ‘ببل کی پابندی سے تھکاوٹ’ کا شکار ہوگئی ہے اور کھلاڑیوں پر مسلسل 6 ماہ کے سفر کے اثرات پڑ رہے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کی ٹیم سپر 12 کے مرحلے میں نیوزی لینڈ سے 8 وکٹوں سے

شکست کے بعد گروپ ٹو میں پانچویں نمبر پر آگئی ہے، جبکہ بھارتی ٹیم کے لیے اگلے تینوں میچوں میں کامیابی بھی سیمی فائنل میں داخل ہونے کے لیے ناکافی ہوسکتی ہے۔بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اپریل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی شروعات سے مسلسل سفر میں ہیں، ستمبر میں کورونا وائرس سے متاثرہ آئی پی ایل کے میچوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں تھے، اس سے قبل بھارتی ٹیسٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ بھی کیا گیا تھا۔ ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل ختم ہونے والے آئی پی ایل کے میچوں کی وجہ سے تھکاوٹ سے متعلق ایک سوال پر جسپریت بمراہ نے کہا کہ’بالکل کبھی کبھار آپ کو وقفے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ اپنے خاندان کو یاد کرتے ہیں جب آپ 6 ماہ سے اپنے گھر سے دور ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہم لوگ کبھی کبھار گم دماغ سے کھیل رہے ہوتے ہیں، لیکن جب آپ فیلڈ میں ہوتے ہیں تو آپ ایسی باتوں کے بارے میں نہیں سوچتے، یقیناً گھر سے باہر رہنا اور طویل مدت کے لیے خاندان سے دور رہنا اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے بھی ہمیں مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن یہ مشکل وقت ہے، ابھی عالمی وبا موجود ہے لہٰذا آپ بہتری کی کوشش کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار تھکاوٹ ہوجاتی ہے اور دماغی تھکاوٹ بھی ہوجاتی ہے۔ بمراہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے تھے، بلے بازوں نے جلد اسکور کرنے کی کوشش کی کیونکہ انہیں احساس تھا کہ ہدف کے تعاقب میں رنز بنانے کے لیے اوس ایک عنصر ہوگا۔بمراہ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، ہم چاہتے تھے کہ ہم اضافی رنز حاصل کریں جس سے ہم دوسری اننگز میں فائدہ اٹھا سکیں‘۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…