اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکاری ٹی وی ’پی ٹی وی سپورٹس ‘ کے پروگرام میں شعیب اختر اور نعمان نیاز کے تلخ کلامی کے معاملے پروفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی سے ملاقات کی ہے ۔ ایم ڈی پی ٹی وی کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سے فواد چودھری کو
آگاہ کیا ۔ تاہم شعیب اختر کی جانب سے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا ، انہوںنے کہا ہے کہ ساری دنیا نے دیکھا کہ کیسے نعمان نیاز نے میرے ساتھ انتہائی غیر مناسب رویہ اختیار کیا اب جب تک نعمان نیاز کو نہیں ہٹایا جاتا اس وقت تک میں کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا ۔