اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میںانگلینڈ کی ٹیم ابھی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خوف کا شکار ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ گرین شرٹس ہی انگلینڈ کا راستہ روک سکتے ہیں ، دونوں ٹیموں نے اب تک اپنے گروپس میں 6،6پوائنٹس کیساتھ ٹاپ کی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے ، مائیکل وان کا بیان سوشل میڈیا پر
خبروں کی زنیت بن گیا ہے ۔ قبل ازیں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو مشورہ دے دیا۔مائیکل وان نے کہا کہ بھارت کو اپنے کھلاڑیوں کو دیگر ممالک کی لیگز کھیلنے کی اجازت دینی چاہیے۔سابق کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم مائیکل وان نے کہا کہ دیگر ممالک کی لیگز کے ذریعے بھارتی کرکٹرز کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔