ڈیر ہ اسماعیل خان ( آن لائن ) خیبرپختونخوا ہ اسمبلی میں جے یو آ ئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگا ئی ، بے روگاری اس وقت عرو ج پر ہے مہنگائی کو ختم کر نے کے نعرے پر حکومت میں آنیوالے سلیکٹیڈ حکمرانوں نے عوا م سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے لاکھوں لو گو ں کو گھر دینے کے وعد ے کر نے والے سلیکٹیڈ وزیر اعظم نے لو گو ں سے
چھتیں بھی چھین لی ہیں ریڑھی والوں پر ٹیکس لگا دیئے ہیں پاکستان کی معیشت کو زمین بوس کر دیا ہے ملک دیوالیہ پن کے قریب ہے اہم پوسٹو ں پر قادیانیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے وہ مہنگا ئی ، بیروگار ی کے خلاف جے یو آ ئی کے زیر اہتمام نکا لے جانیوالی اعظیم الشان ریلی سے خطا ب کر رہے تھے جس کی قیا دت خود پارلیمانی لیڈر اور جے یوا ٓ ئی کے سینئر نائب امیر مولانا عبید الرحمان کر رہے تھے مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خا ن نے خود کہا تھا کہ جب ملک میں مہنگائی بڑھ جا ئے تو سمجھیں وزیر اعظم چور ہے وہ اپنے اس فرمان کے مطا بق اس وقت چور وزیر اعظم ہیں مدینہ کی ریاست بنانے کا نعر ہ مار کر ملک میں بے حیائی پھیلائی جا رہی ہے اور اندرون خانہ قادیانیوں کو سپورٹ کیا جا رہا ہے میڈیا پر پابندیا ں لگائی جا رہی ہیں انہوں نے اپنی مر ضی پر چلا نے کیلئے ان پر دبائو جا رہا ہے تحریک لبیک سے احتجاج کا حق چھینا جا رہا ہے اور لیبیک کے کارکنوں پر آئین کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ان پر ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں تاریخی بے روگاری ہے نوجوان اپنے ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر گھو م رہے ہیں اور انکے روزگا ر کا کوئی بندو بست نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ ہزاروں لو گو ں کو عدلیہ کی آڑ لے کر فارغ کر دیاگیا ہے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے لاکھوں لوگو ں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان جس دن اشار ہ کرینگے اسی دن لاکھوں لوگ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کر کے دھاندلی کے ذریعے قائم ہونیوالی اس سلیکٹیڈ حکومت حکومت سے چلتا کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خود آٹا چور اور چینی چور ہے آٹا اور چینی چور اس وقت وزیر اعظم کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں موجودہ احتساب صرف اپوزیشن کیلئے ہے ہم اس یکطرفہ احتساب کو نہیں مانتے پی ڈی ایم نے اس احتساب کو مسترد کر دیا ہے آ ئے روز تیل کی قیمتں بڑھا کر اس حد تک مہنگائی کر دی گئی ہے کہ لوگ اپنے بچو ں سمیت خود کشیا ں کر نے پر مجبور ہیں ریلی سے خطا ب کر تے ہوئے انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی نے کہا کہ تاجر برا در ی جتنی پریشان اس دھاندلی کی پیداوار حکومت سے ہوئی اتنی پاکستان کی تاریخ میں کبھی پریشان نہیں ہوئی ہے آ ئے روز ٹیکس کے نئے قوانین بنا کر تاجرو ں کا جینا حرام کر دیا گیا ہے ہم نے پہلے بھی اس حکومت کو تسلیم نہیں کیا تھا آج بھی نہیں کر رہے ہیں آئندہ بھی نہیں کرینگے اور جو بھی اس حکومت کو گرا نے کیلئے آگے بڑھے گا ہم اس کا ساتھ دینگے ریلی سے جے یو آئی کے عہدیداران ، مولانا اشرف علی، قاری کفائت اللہ قاسمی ، قاری عمیر، چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ ، ایاز چھینہ، شیخ احمد علی ، ڈاکٹر یعقو ب اور انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔