60 فیصد ویکسی نیشن والے شہروں میں پابندیاں ختم ،این سی او سی نے بڑا اعلان کردیا

30  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن)این سی او سی نے معاملاتِ زندگی کو معمول پہ لانے اور اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں عوامی اجتماعات کو بالترتیب 500 اور300 کی مقرر حد میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں بیماری کی صورتحال

اور مختلف شہروں کی مکمل ویکسینیشن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔این سی او سی نے اجلاس میں پاکستان کی آبادی میں اہل افراد کی کثیر تعداد کو ویکسین لگائے جانے کے بعد، فورم کا اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے شہروں میں حوصلہ افزائی کے لیے معاملاتِ زندگی کو درجہ بدرجہ معمول پہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس درجہ بندی کے مطابق ، اسلام آباد ، منڈی بہاؤ الدین ، گلگت اور میرپور 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے پر بہترین ویکسین شدہ شہر قرار دیے گئے۔40 سے 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگا کر راولپنڈی ، جہلم، پشاور، غزر، کرمنگ، اسکردو، ہنزہ، باغ اور بھمبر اچھے ویکسین شدہ شہر قرار دیے گئے جبکہ بقایا شہروں میں 40 فیصد آبادی سے کم افراد کو ویکسین لگائے جانے کی وجہ سے ویکسین کی شرح کو کم قرار دیا گیا۔ بہترین ویکسین شدہ شہروں ، اسلام آباد ، منڈی بہاؤ الدین ، گلگت اور میرپور میں کورونا وبائ کی لازمی احتیاطوں کو برقرار رکھتے ہوئے اجتماعات ، شادی بیاہ کی تقریبات ، کھیلوں کے میدان ،

تجارت اور کاروبار، ان ڈور ڈائیننگ ،سینما ، جیم تفریحی اور مذہبی مقامات بشمول مزارات اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں نافذ این پی آئیز کو ہٹا دیا گیا۔بہترین ویکسین شدہ شہروں میں اندرون شہر اور بین الاضلاعی سفر میں مسافروں کی تعداد کو بڑھا کر 100 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں مسافروں کی تعداد کو 80 فیصد

تک رکھا گیا ہے۔اجلاس میں اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں اجتماعات ، شادی بیاہ کی تقریبات ، کھیلوں کے میدان ، تجارت اور کاروبار، ان ڈور ڈائیننگ ،سینما ، جیم تفریحی اور مذہبی مقامات بشمول مزارات اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں معمولی ردو بدل کے ساتھ موجودہ این پی آئیز کا نفاذ 15 نومبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔این سی او سی نے

اجلاس میں اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں عوامی اجتماعات کو بالترتیب 500 اور300 کی مقرر حد میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ 12 نومبر کو این سی او سی اپنے اجلاس میں ان فیصلوں پہ نظر ثانی کرے گا ، این سی او سی وبا کا مستقل جائزہ لیتا رہے گا اور ضرورت پڑنے پہ مطلوبہ پابندیوں کے نفاذ کے بارے میں احکامات جاری کرے گا۔ملک بھر میں ان تمام سہولیات کا تسلسل مکمل ویکسین لگوانے اور ماسک کے لازمی استعمال سے مشروط ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…