جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

محمد رضوان بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت میں سامنے آگئے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت میںمیدان میں آگئے ۔محمد رضوان نے محمد شامی کا ایک پورٹریٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی کو اپنے ملک اور اس کے لوگوں کے لیے جس طرح کے دباؤ، جدوجہد اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔

انہوں نے محمد شامی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ شامی ایک اسٹار ہے اور واقعی دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ براہِ کرم اپنے اسٹارز کا احترام کریں۔ دوسری جانب پاکستان کے سابق اسپیڈاسٹار شعیب اختر بھارتی مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے دفاع میں آگئے۔ ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ محمدشامی کیساتھ کھڑا ہوں جو ان کے خلاف باتیں کی گئیں غلط ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ محمدشامی کیساتھ بہت غلط کیا جا رہا ہے انہوں نے بھارت کیلئے بہت کرکٹ کھیلی ہے انہیں صرف مسلمان ہونیکی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بتایا کہ ہم عالمی کھلاڑی ہیں اور کرکٹ جانتے ہیں بھارت اپنی وجہ سے ہارا ہے ?بھارتی ٹیم پر بھارت کا ہی دباؤ تھا ہم بڑی باتیں نہیں کرتی ہم میدان میں کھیل کر دکھاتے ہیں۔سابق اسپیڈاسٹار نے کہا کہ پاکستان کو ڈی مورالائز کیا گیا عالمی ٹیمیں یہاں آنے کو تیار نہیں ہمیں یہ میچ کھیلنا اور جیت کردکھانابہت ضروری تھا، مورال بوسٹر کیلئے ہمیں یہ میچ جیتنابہت ضروری تھا بھارتیوں کو جانتا ہوں باتیں بڑی کرتے ہیں اورکچھ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…