جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد کے 109علاقوں میں بجلی او ر سوئی گیس کے میٹرز لگانے پر پابندی عائد

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے توانائی میں سی ڈی اے نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے 109علاقوں میں بجلی او ر سوئی گیس کے میٹرز لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ کیونکہ انہوں نے سی ڈی اے سے بلڈنگ اور گھر کے نقشے منظور نہیں کروائے ہیں،ہاؤسنگ سوسائٹیز نے سی ڈی اے سے منظوری تاحال نہیں لی ہے،آئیسکو سی ای او ڈاکٹر امجد نے کہا کہ

بہت سارے علاقوں میں بجلی اور گیس کے میٹرز نصب ہیں تاہم سی ڈی اے نے بعد میں پابندی لگائی ہے،گلبرگ گرین میں ایف آئی اے نے چھاپہ مارا تو وہاں ایک بھی جعلی بجلی میٹر نہیں ملا،پیپکو سی ای او نے کہا کہ چار فیڈرز میں ایک بھی بجلی کا میٹر نہیں ہے وہاں سوفیصد بجلی چوری ہو رہی ہے،کمیٹی نے فوری طور پر چار فیڈرز کے علاقوں کے رہنماؤں سے بات چیت کر کے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے،کمیٹی نے آئیسکو سی ای او کی تقرری پر بھی سوال اٹھا دیا،کیا وزارت کو ملک بھر میں کوئی قابل شخص نہیں ملا کہ ایک ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر کو پھر اس سے بھی بڑا عہدہ دیکر بٹھا دیا،کراچی میں ہزاروں کنڈے لگے ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں،نیپرا نے بتایا کہ زراعت کے ٹیرف میں 2019سے لیکر پانچ اور جبکہ گھریلو صٖارفین کے ٹیرف میں سات روپے تک اضافہ ہوا ہے،گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں رکن اسمبلی ریاض حسین پیرزادہ،غلام محمد لالی،ملک انورتاج،غلام مصطفی شاہ کے علاوہ سیکرٹری توانائی،سی ای اوز ڈسکوز نے شرکت کی،اس موقع پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ لائن لاسسز کنٹرول نہیں کیے جا سکے،اس قسم کے پورے ملک میں درپیش ہیں اور وہاں کوئی اپ گریڈ کرنے کی صورت میں نوکریاں مقامی لوگوں کو نہیں دی جاتی ہیں،سیکرٹری نے بتایا کہ

رولز کے مطابق گریڈ ایک سے لیکر مقامی افراد کو بھرتی کیا جاتا ہے،گریڈ چھ سے سولہ تک اسی صوبہ سے لیے جاتے ہیں،دوسری جانب ورک چارج پر جس کو بھی رکھا جاتا ہے اس کو مستقل پوزیشن نہیں دی جا سکتی ہے،ائیسکو کے سی ای او امجد احمد کی تقری پر کمیٹی نے سوال اٹھا دیا،سیکرٹری نے کہا کہ اس کا اشتہار آتا ہے

اور پھر انٹرویوز کے بعد تعیناتی کی جاتی ہے،کمیٹی نے ائیسکو چیف کی تقرری پر کمیٹی نے ریکارڈ طلب کر لیا ہے،سیکرٹری کا کہنا تھا کہ نیپرا میں ایک چیئرمین اور چاروں صوبوں کے ممبرز ہوتے ہیں اور ممبران اپنے اپنے صوبوں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں،ٹریبونل کے لیے ہر صوبہ تین تین سال کے لیے بنائے گا،ابھی جبکہ صوبہ

سندھ نے دوسال بعد ایک سیلکشن کی تھی لیکن وہ بھی میرٹ پر نہ تھا،تجربہ اس کا کم تھا،اب بلوچستان دو بار اشتہار دینے کے باوجود انکو ٹریبونل نہیں مل سکا ہے،وزارت قانون کے نمائندے نے بتایا کہ فنانس ممبر کے لیے بات ہو رہی ٹریبونل ممبران ویسے ہی رہیں گے، حیسکو کے سی ای او نے بتایا کہ ٹرانسفارمر کی مرمت اور تبدیلی

سے متعلق پالیسی بن چکی ہے،ٹرانسفارمرز کی مرمت کے لیے تین ورکشاپس ہیں ان سے مرمت کروائیں گے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بجلی چوروں کو پکڑنے کی بجائے عام شہری سے لاسسز وصول کیے جاتے ہیں،جو کہ ایک ظلم ہے،ڈسکوز چوروں کو پکڑنے کی بجائے عام شہریوں پر بوجھ ڈال دیتی ہے، پیسکو سی ای او

نے کہا کہ میرے ایریا میں چار فیڈرز ہیں جہاں ایک میٹر بھی نہیں ہے وہ لگانے نہیں دیتے،وہاں سو فیصد۔ چوری کی جا رہی ہے،قومی اسمبلی کے ممبر ملک انور تاج نے کہا کہ میرے علاقے کے لوگ احتجاج کرتے ہیں اور بجلی نہیں دی جا رہی ہے،ائیسکو سی ای او نے کہا کہ ہماری پالیسی کے تحت سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر نیو

کنکشن نہیں دیا جاتا،سی ڈی اے کے ڈی جی نے بتایا کہ بلڈنگ کنٹرول سے منظوری کے بعد کنکشن دیا جائے گا،ائیسکو نے کہا کہ سی ڈی اے نے کہا کہ 109علاقے ایسے ہیں جہاں سی ڈی نے کہا کہ یہ علاقے جہاں ہاؤسنگ سوسائٹی ہیں وہ این او سی نہ لیں تب تک میٹر نہ لگایا جائے،گلبرگ گرین میں ایف آئی اے نے چھاپہ مارا تو ہمارے

تمام کنکشن قانونی قرار پائے ہیں، ڈی جی سی ڈی اے نے کہا کہ 2004میں وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ نقشہ کی منظوری کے بغیر بجلی اور گیس کے کنکشن نہ دئیے جائیں اب جبکہ ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں معاملہ اٹھایا گیا ہے اور وہ جو فیصلہ کیا جائے گا اس پر عمل درآمد کیا جائے گا،زون تھری میں تعمیرات کی اجازت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…