پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

روہت بال نظر آئی تھی کیا؟ دبئی سٹیڈیم میں شائق کا بھارتی اوپنر سے سوال

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)گزشتہ روزپاکستان کیخلاف میچ میں شاہین آفریدی کے یارکر کا شکار بننے والے بھارتی اوپنر روہت شرما کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا اور سناجاسکتا ہے کہ سٹیڈیم میں موجود ایک

شائق بائونڈری لائن پر فیلڈنگ کرنیوالے روہت شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ روہت گیند نظر آئی تھی کیا، نہیں نا۔دوسری جانبپاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر صحافی نے کپتان ویرات کوہلی سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہیت شرما کو اگلے میچ کیلئے ٹیم سے ڈراپ کرنے سے متعلق سوال کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کی، اس دوران ایک صحافی نے اْن سے سوال کیا کہ اگلے میچ میں روہیت شرما کو ڈراپ کرکے ایشان کیشن کو شامل کرلیا جائے؟صحافی کے اس سوال پر پہلے تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی طنزیہ انداز میں ہنسے اور پھر صحافی سے پوچھا کہ آپ کا سوال شاندار ہے جبکہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری موجودہ ٹیم بہترین ہے، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟’ویرات کوہلی نے صحافی سے پوچھا کہ کیا آپ روہیت شرما کو ٹی 20 انٹرنیشنل سے

ڈراپ کریں گے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ آخری بار روہیت کی ٹیم کے لیے کیا پرفارمنس تھی؟بھارتی کپتان نے طنزیہ انداز میں صحافی سے کہا کہ اگر آپ تنازع چاہتے ہیں تو براہ کرم مجھے پہلے بتائیں تاکہ میں اس کے مطابق جواب دے سکوں۔واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…