بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتیوں کو ہار برداشت نہ ہوئی ، کشمیری طلباء پر حملے ایک طالبعلم نے حملے کی ویڈیو براہ راست جاری کردی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر ( آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد بھارتی پنجاب کے مختلف کالجوں میں ہندوتوا دہشت گردوں نے کشمیری طلباء پر حملے کئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب کے علاقے سنگرور میں ”بھائی گرو داس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ”میں بھارتی ریاست اترپردیش اور بہار سے تعلق

رکھنے والے ہندوتوا دہشت گردوں نے ہوسٹل میں گھس کر کشمیری طلباء کو بے رحمی سے مارا پیٹا۔ایک طالب علم نے فیس بک پر حملے کو براہ راست شیئر کیا جس میں حملہ آورکشمیری طلباء کے کمروں میں گھس گئے اوران پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔بھائی گرو داس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم عاقب نے صحافیوں کو بتایا کہ اتر پردیش اور بہار کے کچھ طلباء لاٹھیوں کے ساتھ ان کے کمروں میں گھس گئے اوران پر حملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ہوسٹل کے کمروں میں تھے اور باہر سے شور کی آواز آئی۔ ہم یہ دیکھنے گئے کہ کیا ہو رہا ہے تودیکھا کہ کچھ لوگ دوسرے بلاک میں کشمیری طلباء پر حملہ کر رہے ہیں۔ اسی کالج سے تعلق رکھنے والے ایک اور طالب علم شعیب نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ہمارے کمروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور مسلسل ”آپ پاکستانی ہیں”کے نعرے لگا رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے آپ کو کمروں میں بند کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب سے مقامی لوگ جو زیادہ تر سکھ ہیں، ہماری مدد کے لیے آئے اور انہوں نے ہمیں حملوں سے بچانے کی کوشش کی۔جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوئی ہامی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں میچ میں بھارت کی شکست کے بعد پنجاب کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی طرف سے پریشان کن فون کالز موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے ان حملوں کی جو ویڈیوز موصول رہی ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…