ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

موٹر سائیکل مالکان کیلئے سستے پٹرول کا پلان تیار

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم ڈویژن نے موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول ریلیف کی فراہمی کے لیے سفارشات تیار کر لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن حکام کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات میں کہا گیا کہ اس پالیسی میں لوئر مڈل کلاس کو فوکس کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں صرف کم آمدن والے موٹرسائیکل مالکان کو ریلیف دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔سمری میں تجویز پیش کی گئی کہ موٹرسائیکل مالکان کو 10 سے 20 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے۔ پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق سبسڈی پی ایس او کارڈ کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ صارف کے اکائونٹ میں بھی سبسڈی کی رقم بھیجی جا سکتی ہے۔ آمدن ، رہائش اور خاندان کے افراد کا ڈیٹا نادرا سے لیا جائے گا۔ ماہانہ 35 سے 40 ہزار روپے سے زائد آمدن والے سبسڈی کے لیے نا اہل ہوں گے۔ملک میں تین کروڑ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں جن میں سے پونے دو کروڑ آن روڈ ہیں۔ کمرشل موٹرسائیکل چلانے والوں کو سبسڈی نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ صرف 30 سے 35 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہی سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق فیصلے سے قومی خزانے پر سالانہ 20 سے 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق پلان کی کامیابی کی صورت میں سبسڈی کا دائرہ کار بڑھایا جا سکتا ہے۔کوشش ہے کہ سفارشات پر جلد سے جلد عملدرآمد کیا جائے۔ سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان ہی دینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…