جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

شوٹنگ کے دوران فلم ہیرو سے حقیقت میں گولی چل گئی، خاتون ہلاک

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021 |

نیومیکسیکو (این این آئی )امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلیک بیلد ون سے حقیقت میں گولی چل گئی۔ اس واقعے میں ایک بیالیس سالہ کیمرا وومین ہیلینا ہِچنس کی موت ہوگئی اور فلم کے ہدایت کار جول سوزا بھی زخمی ہوگئے،

امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی کہ اس دوران حادثاتی طور پر گولی چل گئی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون ہیلینا ہچنس ڈائریکٹر فوٹوگرافی تھیں۔پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ اس واقعے میں ایک بیالیس سالہ کیمرا وومین ہیلینا ہِچنس کی موت ہوگئی اور فلم کے ہدایت کار جول سوزا بھی زخمی ہوگئے،جول ایک مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ یہ واقعہ نیو میکسیکو میں بونانزا کریک رینچ میں رسٹ نامی فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ تریسٹھ سالہ بالڈون اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ سینٹا فی کی پولیس کے جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…