اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کاپیٹرولیم، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پیٹرولیم، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ،احسن اقبال نے صوبائی تنظیموں کو احتجاج کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ،

لیگی رکن اسمبلی مرزا جاوید کی قیادت میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف اڈا پلاٹ لاہور میں انوکھا احتجاج کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے صوبائی تنظیموںکو پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوںمیں اضافے اورمہنگائی کے خلاف احتجاج کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے مطابق پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی مرزا جاوید نے پیٹرول کی قیمتوںمیں اضافے کے خلاف گدھے کے اوپر احتجاجی نعروں کے کتبے لگا کر احتجاج کیا ۔رکن اسمبلی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت ایک سو سینتیس روپے ہونے سے عوام نہ موٹر سائیکل اورنہ ہی گاڑی چلا سکتے ہیں،عوام اب اپنی گاڑیاں فروخت کرکے گدھوں پر سفر کریں گے تاکہ پیٹرول کی بچت ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…