پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وڈیرے علاقے کے باپ،سندھ حکومت نے انصاف دلانے کی بجائے زیادتی کی شکار لڑکی کوجرگہ کرانے کا مشورہ دیدیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنوعاقل (این این آئی)پنوعاقل میں اسکول کی طالبات کے ساتھ زیادتی کے بعد نازیبا وڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرنے کا معاملے پر سندھ حکومت میں شامل سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن ایم پی اے شمیم ممتاز نے متاثرہ لڑکی کو

انصاف دلانے کے بجائے وڈیروں کو علاقے کا باپ قرار دیکر جرگہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن شمیم ممتاز نے پنوعاقل پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگو میں رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتاز نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے انصاف میں دیر ہوتی ہے، اس لیے بہتر ہے کہ دونوں فریقین آپس میں بیٹھ کر صلح کرلیں، وڈیرہ گاؤں کا باپ ہوتا ہے، انہیں دعوت دیتی ہوں کہ وہ معاملے کا فیصلہ کروائیں، سندھ حکومت ان کے ساتھ ہوگی۔دوسری جانب سندھ حکومت کے عہدیدار کے بیان کے بعد بچی کے ورثا میں کافی مایوسی پھیل گئی ہے جبکہ سول سوسائٹی نے معاملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے وڈیروں کی معرفت معاملات حل کرانے کے بیان کو وکلا اور سول سوسائٹی توہین عدالت قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ 16 سال قبل صوبے بھر میں جرگوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ دے چکی ہے۔یاد رہے کہ پنوعاقل میں 8 سے زائد بچیوں کے نازیبا وڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرنے کی شکایات پر پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…