ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

” میڈیا پر جن تین ناموں کا شور ہے وہ تو جی ایچ کیو نے بھیجے ہی نہیں“ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر سلیم صافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کے لئے  جی ایچ کیو سے میڈیا میں چلنے والی تین ناموں والی کوئی سمری وزیراعظم ہاؤس نہیں پہنچی تاہم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کےنام پراتفاق

ہو چکاہے،نوٹیفکیشن میں تاخیر وزیراعظم کی فیس سیونگ کےلئے کی جا رہی ہے،وزیراعظم ڈٹے رہے تو نوٹیفکیشن جاری ہونے میں مزید تین سے چار دن لگ سکتے ہیں سلیم صافی نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ  آئی ایس آئی کا نیا سربراہ وہی ہو گا جس نام کا اعلان چند روز قبل  آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ،یہ جو کچھ درمیان میں ہو رہا ہے وہ صرف عمران خان کی فیس سیونگ کے لئے کیا جا رہا ہے ،میرے ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو کی طرف سے میڈیا میں چلنے والے نام تجویز نہیں کئے گئے اور اس طرح کی کوئی سمری جی ایچ کیو سے نہیں آئی تاہم  نئے ڈی جی کےنام پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن وزیراعظم خود تین چار دن لگانا چاہتے ہیں ،بعض لوگ انہیں نصیحت بھی کر رہے ہیں کہ نام پر اتفاق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے لیکن اگر وزیراعظم اپنی رائے پر ڈٹے رہے تو نوٹیفکیشن جاری ہونے میں  تین چار دن لگ سکتے ہیں ،وزیراعظم نے نصیحت کرنے والے افراد کی بات مان لی تو فیصلہ کل بھی ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…