ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ،اہم عہدے پر تعینات افسر معطل ،باضابطہ انکوائری شروع

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملکی ووٹرز لسٹوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ہے ۔ تمام ووٹر لسٹوں کو درست کرنے کیلئے ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تصدیقی مہم مارچ 2022 تک جاری رہے گی ۔ ذرائع کے مطابق

ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں پر قائم کی گئی کمیٹی نے اپنی سفارشات الیکشن کمیشن کو دیدیں، ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں پر ڈائریکٹر ایم آئی ایس کو معطل کر کے باضابطہ انکوائری بھی شروع کردی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کمیٹی کی سفارش پر پوری ووٹرز فہرستوں کو دوبارہ مرتب کر رہا ہے ۔ پہلے مرحلے میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز سے ڈیٹا کلیکٹرز ڈسپلے سنٹرز کی تعداد مانگی لی گئی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں تصدیقی مہم کیلئے سٹاف کی تربیت کی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم ہوگی۔ مہم میں 11 کروڑ سے زائد ووٹرز کا ان کی مرضی سے اندراج ہوگا ۔ ڈیٹا فیڈنگ کے بعد ڈسپلے سنٹرز پر ابتدائی فہرستیں رکھی جائیں گی۔ ووٹرز کو درستگی، اندراج اور اعتراضات کا وقت دیاجائے گا۔ آخری مرحلے میں اعتراضات پر فیصلے کرکے حتمی ووٹرز لسٹیں جاری کی جائیں گی۔ عام انتخابات 2023 کیلئے نئی مرتب شدہ ووٹرز لسٹیں استعمال ہونگی۔ تصدیقی مہم مکمل ہونے تک موجودہ ووٹرز لسٹیں برقرار رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…