ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس نے 3امریکی سفارتکاروں پر چوری کا الزام لگا دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو،واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)روس نے 3امریکی سفارت کاروں پر چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے سفارتی استثنیٰ کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے تین امریکی سفارتکاروں پر چوری کا الزام لگایا ہے۔روس کے مطابق

تینوں امریکی سفارتکاروں پر روسی شہری سے چیزیں چرانے کا الزام ہے۔روس نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں سفارت کاروں کا استثنیٰ ختم کیا جائے اگر سفارتی استثنیٰ ختم نہ کیاگیا توفوری ملک چھوڑناہوگا۔دوسری جانب امریکی سینیٹرز نے بھی ویزا تنازعے پر 300 روسی سفارت کاروں کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو نے سفارت خانوں کو روسی یا تیسرے ملک کے عملے کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔اس پابندی کے باعث امریکا کو روس بھر میں اپنے مشنز سے 200 کے قریب مقامی افراد کو ہٹانا پڑا تھا۔اس وقت روس میں امریکا کے 100 اور امریکا میں روس کے 400 سفارت کار تعینات ہیں۔امریکی سینیٹرز کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ سفارت کاروں کی غیر متناسب نمائندگی ناقابلِ قبول ہے۔امریکی صدر کو 2 ری پبلکن اور 2 ڈیمو کریٹ سینیٹرز نے خط لکھا جن میں چیئرمین سینیٹ فارن ریلیشنز کمیٹی بوب میننڈیز اور ری پبلکن مارکو روبائیو شامل ہیں۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ روس امریکا کو اتنے ہی سفارتی ویزے جاری کرے جتنے امریکا نے کیئے، ایسا اقدام نہ کیا گیا تو روسی سفارت کاروں کو نکالنے پر غور کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…