اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلی کر دی گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل صہیب مقصود کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کو ایم آر آئی اسکین کے لیے ہسپتال لایا گیا، صہیب مقصود کو چلنے میں بھی مشکل پیش آرہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صہیب مقصود کی شرکت کا فیصلہ رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ صہیب مقصود کے ان فٹ ہونے کی صورت میں حیدر علی ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر کوچز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اعظم خان اور حسنین کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق سرفراز احمد اور حیدر علی کو پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ تبدیلی کے بعد اب پندرہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم کپتان اور شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…