پشارو(آن لائن ) خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ پولیس میں گریڈ چودہ اور سولہ کی 180خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ پولیس میں گریڈ 16کے کمپیوٹر آپریٹرز کی 90، گریڈ 16کے آفس اسسٹنٹ کی 28، جبکہ گریڈ 14کے سٹینو ٹائپسٹ کی 62آسامیاں خالی ہیں ان آسامیوں میں اقلیتوں کے
لئے پانچ فیصد ، خواتین کے دس فیصد ، معذور افراد کے لئے دو فیصد کوٹہ مختص ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 180آسامیوں کی بھرتی کی منظوری دیدی ہے تاہم بھرتیاں ایٹا کے ذریعے ہو نگی ۔ اور ایٹا کو اس سلسلے میں انتظامات کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ ایٹا کے ذریعے بھرتیاں آئندہ مہینے ہونے کے امکانات ہیں ۔