لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے میچز کے لئے تمام انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت پچاس روپے مقرر کر دی ۔ترجمان کے مطابق فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز صرف فیملیز کے لیے مختص ہوں گے۔ تمام میچز کے ٹکٹ www.bookme.pk پر دستیاب ہیں۔ 18 سال سے زائد عمر کے تمام
افراد کے لیے ویکسینیشن کا عمل مکمل ہونا لازمی ہے ۔ ترجمان کے مطابق شائقین کرکٹ کے لیے اپنا شناختی کارڈ اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا ضروری ہے ۔ تماشائیوں کے لیے اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپنا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔