منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اب پی ٹی آئی کے کارکنان بھی حکومت کی رخصتی کی دعائیں مانگ رہے ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق صوبائی وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ جس قدر ان تین سالوں میں تبدیلی سرکار نے نئے پاکستان کے نام پر مہنگائی کی ہے اس کے بعد تو اب پی ٹی آئی کے کارکنان بھی اس جماعت کی حکومت کی رخصتی کی دعائیں مانگ رہے ہیں انہوں نے لفظ تبدیلی عوام کے لیئے ایک ڈروانا لفظ بنا کر رکھ دیا ہے انہوں نے محض حکومت میں آنے کے لیئے

لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھیلواڑ کیا اور ان کو ریاست مدینہ کے خواب دکھا کر عوام کو جو سہولیات میسر تھیں وہ بھی ان سے چھین لی ہیں۔وہ اپنے حلقہ کے لوگوں سے گفتگو کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ اصل دور حکومت تو پیپلز پارٹی کا ہی تھا جس میں ہر بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا تھا ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کیا تھا اور تبدیلی سرکار نے ان سے اضافہ بھی چھین لیا اور الٹا عوام کو مہنگائی میں ایک ہزار فیصد اضافہ کرکے دیا ،انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی عوام نے اس حکومت کو رخصت کرنے کے لیئے بلاول بھٹو زرداری جیسے عظیم عوامی لیڈر کا ساتھ نہ دیا تو پھر نام نہاد تبدیلی والے ان کو بھوک اور افلاس سے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرنے پر مجبور کردیں گے جس کی ہم اس حکومت کو ہرگز بھی اجازت نہیں دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…