منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کرس گیل نے ناروا سلوک کے باعث آئی پی ایل کو خیرباد کہا،کیون پیٹرسن کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ کرس گیل نے اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی وجہ سے انڈین پریمئیر لگ چھوڑ ی ہے ۔ کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ابوظہبی میں راجستھان رائلز کے خلاف جس دن کنگز الیون پنجاب کا میچ تھا

اور اس دن کرس گیل کی سالگرہ تھی انہیں اپنی 42سالگرہ کے موقع پر بھی کھیلنے کا موقع نہیں فراہم کیا اور ٹیم سے باہر بٹھائے رکھا جس کے بعد کرس گیل دلبرداشتہ ہو گئے اور انڈین پریمیئر لیگ چھوڑ دی ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ میں یہ بھی محسوس کیا ہے کہ کنگز الیون خود بھی ان سے جان چھڑانا چاہتی تھی اس سے پہلے انہیں ٹیم سے نکالا جاتا وہ خود ہی لیگ چھوڑ کر چلے گئے ۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین کرس گیل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے دستبردار ہوگئے تھے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل نے آئی پی ایل کے بائیو سیکیور ببل کو چھوڑ دیا ہے۔خیال رہے کہ وہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنے ہیں جس سے وہ یقینی طور پر اْکتا گئے ہیں۔کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اور خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے فریش رکھنا چاہتے ہیں اس لیے بائیو سیکیور ببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…