بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلامی تعلیمات سے متاثر عیسائی خاتون اسلام قبول کرنے جامعہ بنوریہ پہنچ گئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں 37سالہ فلپائنی خاتون نے اسلام قبول کرلیا،ای لوگیو بنت سیسی لی الاو نے جامعہ میں آکراسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،جس پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب متہمم مولانا فرحان نعیم نے نومسلمہ کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور اسلامی نام نور عائشہ تجویز کرکے مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے امریکن فاضل اور انسٹی ٹیوٹ آف نالج امریکا کے صدر نعمان شیخ سمیت دیگر علما کرام بھی موجود تھے۔جامعہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم نے کہاکہ کائنات کے مختلف ادوار میں عورت مظلوم تر رہی ہے اور کسی نے بھی اسے رحم کی نگاہ سے نہیں دیکھا، اسلام نے سب سے پہلیخاتون کے حقوق کی آواز بلند کی اور اسے وہ حقوق مہیا کیے جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھے، بات دنیا بھی تسلیم کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ اگر دنیا میں خواتین حقوق سے محروم ہیں، اس کی وجہ اسلام سے دوری یا اسلامی تعلیمات سے عدم واقفیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جوشروع سے اپنی حقیقی شکل وصورت میں برقرارہے اورزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی رہنمائی کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں اسلام اور مسلمانوں کیخلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈوں کے باجودخاتون کا اسلام قبول کرنے کیلئے اتنی دور سے آنا اسلام کی دیگر مذاہب میں تیزی سے مقبولیت کی علامت ہے۔ اس موقع پر نومسلمہ اپنے گفتگو میں کہاکہ اسلامی تعلیمات اسلام قبول کرنے کی وجہ بنی،خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں، انٹرنیٹ میں اسلامی لٹریچر کا مطالعہ کیا، آج یہاں آکر جامعہ بنوریہ عالمیہ میں اسلام قبول کیا تو خود کو خوش قسمت تصور کررہی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…