ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خان صاحب نے اپنا 3 سالہ دورِ اقتدار صرف عوام کا تیل نکالنے پر ضائع کیا، فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا گیا، بلاول بھٹو کی شدید تنقید

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں،

پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس و محصولات آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں، عمران خان کی حکومت میں عوام ریلیف اور کسی اچھی خبر کو سننے کے لیے ترس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے، خان صاحب نے اپنا 3 سالہ دورِ اقتدار صرف عوام کا تیل نکالنے پر ضائع کیا، فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا گیا۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لینا چاہیئے، عمران خان اپنی پالیسیوں کو 180 ڈگری پر موڑ دیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور اضافی ٹیکس و محصولات بلا تاخیر واپس لی جائیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…