اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرول مہنگا ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جامع مسجد سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا جس میں 8ہزار سے، زائد نمازیوں کی گنجائش ہے ۔اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ شہباز شریف کی ٹیں ٹیں فش ہے، اسلام آباد میں ہزاروں مساجد اور مدارس ہیں جہاں صرف اللہ رسول کا نام لیا جاتا ہے
جن میں سے صرف چند ایک مدارس کو سیاسی مقاصد کیلئے،استعمال کیا جاتا ہے ،انہوںنے کہاکہ امریکی پارلیمنٹ میں پاکستان پر پابندیاں لگانے سے متعلق بل آرہا ہے دیکھتے ہیں کیا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ماضی میں بھی پابندیوں کا،سامنا کیا ہے، جب ہماری مساجد آباد ہیں دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچ سکتا ہے، ہماری مسلح افواج نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دیں دنیا ہمارے افغانستان میں کردار کو،سرارہی ہے۔