منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

جن ملکوں کو ہم سے مسائل ہیں ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ملا برادر

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے جن ملکوں کو ہم سے مسائل ہیں ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس سے ملا عبدالغنی برادر نے خطاب کیا۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اس موقع پر کہا کہ ذمہ دار ریاست کے

طور پر افغانستان اپنی سرزمین پر سفارتکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔دوسری جانبامریکی سینیٹ میں افغانستان اور اس کے حمایتوں پر پابندیوں سے متعلق پیش کیے گئے بل پر طالبان حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامی پر پابندیاں امریکا کی افغانستان میں فیل ہونے والی پالیسیوں کو دہرائیں گی۔افغان وزارت داخلہ کے پریس ڈائریکٹر قاری سید خوستی نے امریکی سینیٹ میں پیش بل پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکا کو افغانستان میں 20 سال تک طاقت کے استعمال سے سبق سیکھنا چاہیے کہ اس دوران انہوں نے طاقت کے استعمال سے کچھ بھی حاصل نہیں کیا۔قاری سید خوستی کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی افغانستان امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ دو طرقہ تعاون پر مبنی اچھے تعلقات چاہتا ہے۔یاد رہے کہ امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں پاکستان کے کردار سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ واضح کر چکا ہے کہ بل میں پاکستان کا کردار بلا جواز اور افغانستان کے حوالے سے 2001 سے جاری پاک امریکا تعاون کی روح کے منافی تصور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…