اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

رضا مندی سے ہوا تو الگ معاملہ، نوکری کا جھانسہ دیا تو۔۔۔ زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو، غریدہ فاروقی کھل کر بول پڑیں

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے محمد زبیر عمر کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے یہ تعلق باہمی رضامندی سے قائم کیا ہے تو پھر ایک الگ معاملہ ہے اور اگر نوکری کا جھانسہ دے کر

ہراساں کیا ہے تو پھر احتساب ہونا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بنیادی سوال؛ ویڈیوزکس نےبنائیں،کیوں،کس نے لیک کیں، کیوں؟ بنیادی طریقہ؛ فرانزک آڈٹ کیا جائے،تحقیقات کی جائیں۔ اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ اگر معاملہ باہمی رضامندی سے ہوا ہے تو الگ معاملہ ہے ،اگرنوکری کاجھانسہ ہراسمنٹ وغیرہ ہو تو پھر احتساب توہوناچاہیے۔ویڈیومیں جس شخص کا الزام ہے اُسے بھی قانونی چارہ جوئی کرنا چاہیے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی مبینہ نازیبا وڈیو وائرل ہونے سے متعلق وکلا نے سٹی کورٹ تھانے میں سابق گورنر پر مقدمہ دائر کرنے کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ایڈووکیٹ مظہر شیخ اور اعجاز جتوئی نے محمد زبیر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے عہدے پر رہ کر محمد زبیر نے جرم کیا۔ ان پر مقدمہ دائر کر کے تحقیقات کی جائے کہ وڈیو کے ذریعے کہیں خاتون کو بلیک میل تو نہیں کیا جا رہا۔ ہو سکتا ہے وڈیو کے ذریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا رہا ہو۔ اگر سابق گورنر کو بھی بلیک میل کیا جا رہا ہے تو اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ محمد زبیر کی گزشتہ روز ایک نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…