کراچی(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے کراچی دورے کے موقع پر کئی اہم افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی سندھ غوث علی شاہ، سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ، اور بیرسٹر مرتضی مہیسر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ان رہنمائوں نے گورنر ہائوس میں وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا، عمران خان نے رہنمائوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے۔