جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران صاحب ایف آئی اے اور نیب سے عدالتوں میں جھوٹ بلوا رہے ہیں ، مریم اور نگزیب کا دعویٰ

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ایف آئی اے اور نیب سے عدالتوں میں جھوٹ بلوا رہے ہیں ،عمران صاحب کے شہباز شریف کے خلاف ذاتی بغض ، حسد اور سیاسی انتقام نے اِن مرے ہوئے مقدموں کو زندہ رکھا ہوا ہے ،عمران صاحب، نیب اور ایف آئی اے کے ساتھ ایک مرتبہ الٹے ہوں، پھر سیدھے ہوں،

پھر الٹے اور سیدھے ہوں تو بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوگی۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ تمام وہی جھوٹے مقدمات اور الزامات ہیں جن کو بنانے کے لئے عمران خان صاحب نے سابق ڈی جی ایف آئی پہ دباؤ ڈالا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کے شہباز شریف کے خلاف ذاتی بغض ، حسد اور سیاسی انتقام نے اِن مرے ہوئے مقدموں کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر اپنی مری ہوئی سیاست کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب، نیب اور ایف آئی اے کے ساتھ ایک مرتبہ الٹے ہوں، پھر سیدھے ہوں، پھر الٹے اور سیدھے ہوں تو بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے شہباز شریف کے خلاف بنائے تمام جھوٹے مقدمات کے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلہ آچکے ہیں اور ایک پیسے کی کمشن، کک بیک، کرپشن یا خورد برد نہیں کا وجود بھی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے بطور وزیرِ اعلیٰ اپنے فیصلوں سے اپنے خاندان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا اور عوام کو فائدہ پہنچایا۔انہوںنے کہاکہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بعد اصولاً اور قانوناً اس بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے کو ختم ہو جانا چایئے،جس مقدمے میں شہباز شریف کو گھسیٹا جا ریا ہے، اس میں

ان سے تمام سوالات پوچھے جاچکے ہیں،شہباز شریف کے خلاف عمران خان کے بنائے تمام جھوٹے مقدمات کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آٹا چینی بجلی گیس دوائی سمیت عوام کی خدمت کے ہر شعبے اور محکمے کو بکاؤ مال بنانے والے عمران صاحب اور ان کے ساتھیوں کی کرپشن پر نیب اور ایف آئی اے اندھے ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…