ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لندن میں موجود نوازشریف کا لاہور میں جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بننا پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا گیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ لندن میں موجود نوازشریف کا لاہور میں جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بننا پاکستان کے خلاف سازش ہے، مریم نواز اور ایم پی ایز عمران نذیر اور چوہدری شہباز نے مل کر یہ سازش تیار کی، نوید نامی شخص کو مریم نواز نے یہ ذمہ داری دی،

کورونا ڈیٹا بیس کو بدنام کرنے کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ کا ڈرامہ رچایا گیا، سیاست میں گندی سوچ والوں نے ملک کے مستقبل کے بارے میں نہیں سوچا، ملکی سلامتی کیخلاف سازش کرنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، ڈان لیکس پر مریم نواز کو این آر او نہیں دینا چاہیے تھا، اگر ڈان لیکس پر این آر او نہ دیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔گورنر ہائوس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے براہ راست پاکستان کے وقار پر حملہ کیا ہے، ملزم عادل رفیق ہسپتال میں ملازم ہے جسے ایم پی اے چوہدری شہباز نے 2015 میں ہسپتال میں بھرتی کروایا تھا، عادل رفیق مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہے، ابو الحسن اور عادل رفیق تھانہ گجر پورہ میں زیر حراست ہیں اور ایف آئی اے ان سے تحقیقات کرے گی، جبکہ نوید کو بھی جلد جرمنی سے گرفتار کیا جائے گا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ جعلی ویکسینیشن کی خبر سب سے پہلے ن لیگ نے میڈیا کو دی، اپنے دور میں بھرتی کئے گئے ملازمین کے ساتھ ملکر یہ سازش تیار کی گئی، ڈیٹا انٹری آپریٹرابوالحسن کو 2017 میں ایم پی اے چوھدری شہباز نے بھرتی کرایا، جو لیگی کارکن ہے اور شادباغ کا رہنے والا ہے، نوید ملک سے فرار ہوگیا ہے اور اس کے پاس ہسپتال میں آئی ٹی کا ٹھیکا ہے، کوٹ خواجہ سعیدہسپتال میں (ن) لیگ خردبرد کرتی رہی ہے، شہبازشریف کے کیس میں کوئی کسی کو پہچانے کیلئے تیارنہیں،

کرپشن کا کینسر اتنا پھیلا ہوا ہے کس کس کو نکالیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم کس کس کونکالیں گے ،ہر ادارے میں یہ حرکت کرکے گئے ہوئے ہیں،ویڈیو بنانے والی خاتون نے ذمہ داری لگائی ،ایم پی ایز نے عمل کرایا، یاسمین راشد کو خراج تحسین کروں گا جنہوں نے کیس کو ہینڈل کیا۔شہبازگل نے کہا کہ وہ اگلی بار سستے بازار کمپنی کا سکینڈل

لے کرآئیں گے ، ثبوت کوئی اور نہیں انکی اپنی واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹ ہوں گے۔معاون خصوصی کہتے ہیں کہ شہباز شریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پیسے اکائونٹس سے کیسے نکلے وہ نہیں جانتے،یہاں روز محشر لگا ہوا ہے کہ باپ بیٹے کو نہیں پہچان رہا اور بیٹا باپ کو۔توشہ خانہ کا قانون بنا دیا گیا ہے ،جس کو تحفہ ملے وہ کم

از کم 50فیصدرقم دے کر گھر لے کر جائے گا۔شہباز گل نے کہا کہ کورونانے دنیا بھر کو چیلنجز سے دوچار کیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا میں غریب کوبچانا ہے۔ہر شخص لاک ڈاون کے حق میں تھا لیکن وزیراعظم کوغریب کااحساس تھا،چین نے مشکل میں پاکستان کی مددکی اورویکسین فراہم کی،کورونا کی مشکل

صورتحال میں ایک ملک نے ہمیں ریڈ لسٹ میں ڈال دیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بھی ایک وکیل نے بنایا تھا اس کے بعد بھی وکلا کی خدمات سب سے زیادہ ہیں ۔ پاکستان اور تحریک انصاف اور وکلا کا چولی دامن کا ساتھ ہے،عمران خان کا اصل نظریہ بھی انصاف فراہم کرنا ہے۔ کورونا کا پوری دنیا کو نہیں پتہ تھا کیا کرنا ہے سب گھبرائے ہوئے

تھے، پورے پاکستان میں صرف ایک شخص تھا جو غریب کو بچانے کے ایجنڈے پر گامزن تھا، میں نے عمران خان کو لاک ڈائون کا مشورہ دیا تھا لیکن وزیر اعظم نے غریب کو بچانے کا عزم کیا۔ پاکستان کو کورونا سے بہترین لڑنے والے ممالک میں شامل کیا گیا، اب جو بھی ویکسین نہیں لگوا رہا وہ اپنی مرضی سے نہیں لگوا رہا ہمارے پاس ویکسین ختم نہیں ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…