اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت رشتۂ ازدواج میں منسلک

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماڈل نیہا راجپوت اور سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کا نکاح 24 ستمبر کو ہوا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔شادی کی تقریب میں شہباز تاثیر نے سفید کرتا پاجامہ

کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہنا جبکہ نیہا راجپوت نے گرے رنگ کا دیدہ زیب عروسی زیب تن کیا۔ شادی کی تقریب میں اہلخانہ، قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہوئے۔نیہا راجپوت اور سلمان تاثیر کی شادی کے حوالے سے گزشتہ ایک ہفتے سے چہ مگوئیاں تھی اور گزشتہ روز انہوں نے اپنی مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے ان کی تصدیق کی تھی۔نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے تعلقات تھے اور رواں برس مئی میں دونوں کو میڈیا کے سامنے بھی سرعام ملتے دیکھا گیا اور اسی وقت سے ہی ان کی شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں۔نیہا راجپوت نے 2016 میں اداکاری کا آغاز کیا، اس سے قبل وہ ماڈلنگ کرتی تھیں، ان کی پرورش یورپی ملک یوکرین میں ہوئی ہے، کیونکہ ان کی والدہ کا تعلق وہیں سے ہے۔نیہا راجپوت کے والد کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے پاکستان منتقل ہونے کے بعد وہیں سے ماڈلنگ و اداکاری کا آغاز کیا۔شہباز تاثیر کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے فیشن ڈیزائنر ماہین غنی سے 2010 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…