منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا بھر کی معیشت کی صورتحال بدترین لیکن پھر بھی ارب پتی لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کووڈ-19 نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کی صورتحال بدترین کی وہیں اس بحران نے امیروں کو خوب فائدہ پہنچایا۔ ارب پتیوں کی دولت میں اربوں ڈالرز کا اضافہ ہواہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے جب دنیا میں ارب پتیوں کی تعداد تین ہزارسے زائد ہوئی ہے۔ویلتھ ایکس کی جانب سے کی جانے تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2019 کے مقابلے میں

یہ تعداد 13.4 فیصد بڑھی ہے۔ان تمام ارب پتیوں کی مجموعی دولت 10ہزار ارب ڈالرز تک ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی وبا نے ارب پتی لوگوں کیلئے لاٹری کا کام کیا ہے۔ اہم شعبوں میں منافع کما کرکئی نوجوان بھی ارب پتی لوگوں کی فہرست میں آگئے۔تاہم اس وبا نے تمام ارب پتی لوگوں کی تجوریوں کو نہیں بھرا۔ وہ لوگ جو ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ تھے ان پر قسمت کی دیوی زیادہ مہربان رہی۔2020 میں دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی شمالی امریکا میں شمار کیے گئے۔ جو 2019 کی نسبت 17.5 فیصد زیادہ تھے۔شمالی امریکا کے 980 ارب پتی دنیا کے ارب پتی لوگوں کا 30.6فیصد ہیں۔2020 میں امریکا سرِفہرست ارب پتی ملک تھا۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیابھر میں مزدوروں کو وبا کے دوران اجرت کی مد میں 3ہزار 700ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…