منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

اذان سمیع خان نے خود پر تنقید کرنے والے شخص کو مہذب جواب دے کرسوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)گلوکار وموسیقاراذان سمیع خان نے خود پر تنقید کرنے والے شخص کو منطقی اورمہذب جواب دے کرسوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے۔پاکستان چھوڑکرمارچ 2001 سے وزٹ ویزے پربھارت میں مقیم عدنان سمیع خان بالآخر2016 میں شہریت ملنے کے بعد

سے وہیں مقیم ہیں ۔ والد کے اس اقدام پرعدنان سمیع خان کو اکثروبیشتر اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے علاوہ ان کی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھائے جاتے ہیں۔اذان کی انسٹا پوسٹ پر حال ہی میں ایک صارف نے انتہائی نفرت انگیزتبصرہ کیا جس کا جواب انہوں نے انتہائی تحمل وبردباری سے دیا۔جواب میں اذان نے لکھا، اپنے ملک پاکستان سے اپنے والد صاحب سے ملنے کہیں بھی جائوں گا، والد ہیں میرے۔گلوکار وموسیقار نے مذکورہ فالوورکو مشورہ دیا ۔ پرامن رہیں یار اور پیار پھیلائیں۔سخت اور نامناسب الفاظ کے باوجوداتنا مثبت ردعمل دکھانے پر شوبزشخصیات سمیت عام صارفین نے اذان کو سراہا۔اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے نامورموسیقاروں میں ہوتا ہے انہوں نے فلم پرے ہٹ لو اور سپر اسٹار کی موسیقی ترتیب دی ہے جبکہ فلم سپراسٹار کا اسکرین پلے بھی اذان نے ہی لکھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…