اسلام آباد (این این آئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سندھ حکومت کی جانب سے گیس کے بلوں کے ذریعے ٹیکس لینے کے معاملے پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے
گیس کے بل میں کچرا اٹھانیکا ٹیکس لینے کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا ہے، درخواست آئی توہم قانون اور ضابطے کے مطابق دیکھیں گے۔واضح رہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کچرا اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس کے بل میں لیا جائے گا اور اس حوالے سے سوئی سدرن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل حکومت سندھ نے کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کا فائر اورکنزروینسی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے سندھ کابینہ نے کے الیکٹرک کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کی ہدایت کردی ہے۔