ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

جو بڑے کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے جاتے ہیں وہ پی ایس ایل کھیلنے پاکستان آئیں گے، رمیز راجہ نے پی ایس ایل پر پیسے لگانے کا اعلان کر دیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کو اجاگر کریں گے اور اپنی ھوم سیریز پاکستان میں ہی کھیلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب پی ایس ایل کو پہلے سے بڑا برینڈ بنا گا۔ہم پی ایس ایل پر مزید زیادہ پیسے لگائیں گے اور ایسے بڑے کھلاڑیوں کو پاکستان لائیں گے جو آئ پی ایل کھیلتے ہیں۔

ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے انشاءاللہ۔قبل ازیں آسٹریلوی کھلاڑیوں پر تنقید کا نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کیساتھ خوش خوشی کھیلتے ہیں ، انہوں پیسوں کی خاطر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنا ڈی این اے تبدیل کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج قومی کھلاڑیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ میدان میں اتریں تو آپ جذبے بلند ہونے چاہیے ، بے خوف اور جیت کو ذہن میں رکھ کر کھیلیں۔ کھلاڑیوں کو بتایا ہے کہ ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے ورلڈکپ سکواڈ میں قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے ملاقات کی ۔ اور موجودہ کرکٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ کرکٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے بھی شرکت کی۔ملاقات سے قبل جب قومی کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو کھلاڑیوں نے سفید قمیض شلوار اور گہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ واضع رہے کہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئر مین رمیز راجہ نے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کیا تھا، اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، صہیب مقصود شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…