اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن و کالم نگار جاوید چودھری نے کہا ہے کہ ملک گھر کی طرح ہوتے ہیں اور گھر وں کو چلانے کیلئے رقم کی ضرورت ہوتی ہے ، ہم جس طرح اپنے گھر چلانے کیلئے روپے ، پیسے کماتے ہیں
تمام گھر والے اپنے وسائل پول کر کے خوراک ، سواری ، تعلیم اور صحت پر خرچ کرتے ہیں ، بالکل اسی طرح ملک کو چلانے کیلئے بھی رقم چاہیے ہوتی ہے ۔ اور یہ رقم کہاں سے آتی ہے ، یہ آپ اور میرے ٹیکس سے اکٹھی ہوتی ہے اگر آج ہمارا ملک کمزور یا پسماندہ ہے تو اس کے ذمہ دار وہ تمام لوگ ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے یا ٹیکس چوری کرتے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ 30ستمبر ٹیکس جمع ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے آپ اپنی ریٹرن بھی جمع کروائیے اور ٹیکس بھی دیجئے تاکہ ہمارا یہ ملک یا گھر چل سکے ۔ٹیکس فرض بھی اور یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے ۔ اس ذمہ داری اور فرض کی ادائیگی میں ہر گز ، ہر گز کوتائی نہ کریں ۔