اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ، زیریں خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم زیریں سندھ ، کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ ، شمال مشرقی پنجاب ، پاراچنار اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔