کراچی(این این آئی) سندھ میں اپوزیش لیڈراور تحریک انصاف کے سینئررہنما حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو نے شادی کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی شادی ڈیکلیئر کردی، رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے بیٹے کا نام کامل حلیم شیخ رکھ دیا۔
بچے کی تصاویر کے ساتھ بیٹے کا نام بھی سوشل میڈیا پر لکھ دیا، دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردیں۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اس ضمن میں کہاکہ مبارک باد قبول کرتا ہوں کوئی اعتراض نہیں ہے۔حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ دعا بھٹو سے 2018 میں شادی ہوئی تھی۔دعا بھٹو 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔دعا بھٹو متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں ، توجہ دلائو نوٹس اور اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔ دعا بھٹو سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک ہیں، ٹویٹر، یوٹیوب اور فیس بک پر وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں اور سندھ حکومت کی غلطیوں کو اجاگر کرتی رہتی ہیں، ان کے نام سے بہت سے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹ بھی ہیں جس پر تحقیق بھی ہوئی اور دعا بھٹو نے بہت سے اکائونٹ سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔