منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ پرائس اسسمینٹ کمیٹی نے 11سو 28کنال زمین کا تخمینہ چار ارب 15کروڑ روپے لگا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے

میٹنگ منٹس جاری کر دیئے۔سابق وزیر اعظم کی تین جائیدادوں کی نیلامی کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔11سو 28کنال اراضی کا تخمینہ لگا کر تین کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔موضع میاں میر ،مانک اور بدوکی ثانی کی جائیدادیں چند روز میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔ موضع میاں میر 135 اپر مال پر واقع دو کنال 8 مرلہ کمرشل پلاٹ کا تخمینہ 20کروڑ48لاکھ 32ہزار روپے میں نیلامی کا فیصلہ کیا گیا۔موضع مانک کی 936 کنال 10 مرلہ زرعی اراضی کی نیلامی 3ارب 4کروڑ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا، موضع بدوکی ثانی میں 279 کنال زرعی اراضی کی نیلامی 91کروڑ 34لاکھ روپے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب کورٹ کے حکم پر نیلامی کے کیلیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دی۔تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید کمیٹی کے کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، تحصیل کینٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان رانجھا کمیٹی کے کنونیئر مقرر کیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ کمیٹی کے کنونیئر ڈپٹی کمشنر لاہور مقرر کر دیئے گئے، کمیٹی ممبران میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ شامل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…