ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی کی مہنگائی کی وجہ سے ایک بات آئی تو خان صاحب نے آپ کیلئے ہمارے بچوں کیلئے اپنے دوست کو بھی چھوڑ دیا، امیر آدمی کی تو کوئی بھی دوستی نہیں چھوڑتا، علی امین گنڈا پور

datetime 24  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )علی امین گنڈا پور نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلی دفعہ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے کسان ، مزدور ، غریب اور دیہاڑی دار کے بارے میں سوچا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلی دفعہ شوگر مافیا کیخلاف ایکشن لیا ۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر جب میں وفاقی حکومت میں بیٹھا تو میں نے دیکھا کہ ہماری حکومت کو ایسے حالات میں حکومت ملی ، مجھے ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ خاقان عباسی بطور وزیراعظم اپنی کرسی پر بیٹھ کر بولا کہ جس حالات میں ملک جار ہا ہے کہ اگر ہمیں دوبارہ ملک میں حکومت مل جائے تو ہم اس بچا نہیں سکتے ، ان حالات میں عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم عمران خان اقتدار میں آئے ، ساڑھے دس ارب ڈالر قرضوں کی قسطیں اور خزانہ خالی چھوڑ کر گئے ، اور ہم فیٹف کی بلاک لسٹ میںشامل ہونے کیلئے کونے پر تھے ، ایسے حالات میں وزیراعظم عمران خان کی نیت نیک تھی انہوں نے ملک کی اکانومی جو نیچے جارہی تھی اسے اوپر اٹھایا ۔ انکا کہنا تھا کہ اس جب حکومت ملی تو اس وقت اس ملک کا خسارہ بیس ارب ڈالر سے زائد تھا ۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت مافیا اور جنہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے کس کیلئے لڑ رہے ہیں وہ صرف آپ کے ہمارے بچوں کیلئے یہ جنگ لڑ رہے ہیں اس قوم کیلئے کر رہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ایسا وزیراعظم جس نے اپنا دوست جو ان کی پارٹی سے تھا ، اس پر چینی کی مہنگائی کی وجہ سے بات آئی تو عمران خان نے آپ کے بچوں کیلئے ہمارے لیے اور قوم کیلئے اپنے دوست کو بھی چھوڑ دیا ، کوئی شخص دوستی نہیں چھوڑتا اور امیر آدمی کی تو کوئی بھی دوستی نہیں چھوڑتا ۔ آج وزیراعظم ہماری جنگ ، اس قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…