ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ نے سیکیورٹی پارٹنر شپ میں بھارت کو شامل کرنے سے صاف انکار کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )امریکا کا نئے اتحاد انڈوپیسفک میں بھارت کو شامل کرنے سے انکار، بھارت کیساتھ جاپان کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری جین ساکی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ جاپان اور بھارت دونوں ہی آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ بننے والے سیکیورٹی شراکت داری کا حصہ نہیں ہوں گے

۔جبکہ آسٹریلیا کو پہلی بار جوہری آبدوزیں اسی معاہدے کے تحت ملیں گی۔دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب سے قبل عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوںکو اجاگر کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کل (ہفتہ کو) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے ہیںجس میں وہ عالمی مسائل اور اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کریں گے ۔ تاہم بھارت میں مودی حکومت کو خصوصا اقلیتوںکے خلاف انسانی حقو ق کی پامالیوں، سیاسی مقدمات قائم کرنے اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموںکو سنگین صورتحال کاجائزہ لینے کی اجازت نہ دینے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 22ستمبر کو ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ‘بھارت میں مذہبی آزادیوں’ کے بارے میں امریکی کانگریس کی ایک بریفنگ میں ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خوفناک ریکارڈ کا انکشاف کیاگیا ہے ۔ بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر بھارتی حکومت کے حملے کی “سخت تنقید” سے متعلق ایشیا ایڈووکیسی کے ڈائریکٹر جان سیفٹن کی شہادت بھی بریفنگ میں پیش کی گئی ۔امریکی ارکین کانگریس کو بتایا گیا کہ بھارت میں خاص طور پر 2014میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔جان سیفٹن نے مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے بھارتی قوانین اور پالیسیاں ، بھارتی نظام انصاف میں مسلمانوں کے خلاف تعصب ، جموں و کشمیر میں جاری محاصرے ، بی جے پی کی حکومت کی جانب سے سول سوسائٹی کے خلاف کریک ڈان کو بھی دستاویزی شکل دی ہے۔شہادت میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا کہ بی جے پی رہنماء اور اس سے وابستہ گروپوں نے طویل عرصے سے اقلیتی برادریوں کو قومی سلامتی اور ہندو طرز زندگی کے لیے خطرہ قراردیکر بدنام کیا ہے اور ریاستی اور قومی انتخابات کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تبصرے کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…