اسلام آباد (این این آئی)صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کورونا پابندیوں میں نرمی کردی گی،لاہور سمیت تمام اضلاع میں اتوار کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پورے صوبے میں سنیما ہالز بند رہیں گے،راولپنڈی انڈور تقریبات میں
کورونا ویکسینیٹیڈ 200 افراد کی اجازت ہوگی،راولپنڈی جسمانی رابطے والی تمام کھیلوں پر مکمل پابندی برقرار ہے ،راولپنڈی تمام جمز کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،تمام سرکاری و نجی دفاتر 100 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرسکیں گے،راولپنڈی پورے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ریل گاڑیوں میں 70 فیصد مسافر سفر کرسکیں گے، راولپنڈی تمام تفریحی مقامات پارکس کو کھول دیا گیا،راولپنڈی پورے صوبے میں کنٹرولڈ ٹورازم جاری رکھا جائے گا،راولپنڈی نئے نوٹیفکیشن پر 23 سے 30 ستمبر تک عملدرآمد کیا جائے گا