کابل (آن لائن )افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی پنجشیر کی لڑائی کے بعد مبینہ طور پر ایک خلیجی ملک میں موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ افغان میڈیارپورٹس کے مطابق امراللہ صالح کی خلیجی ملک کے ایک بینک میں موجود ہونے کی تصاویر سامنے ا?ئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لال رنگ کا بیگ لیے موجود ہیں۔ افغان میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امر اللہ صالح متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واضح نہیں امراللہ صالح بینک میں پیسے جمع کرانے گئے یا نکلوانے کیلئے گئے ہیں۔افغان میڈیا رپورٹس میں یہ بھی واضح نہیں کہ سابق افغان نائب صدر امارات کے کس شہر میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی بھی ملک سے فرار کے بعد متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔