پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

گزشتہ 5 سالوں کے دوران پاکستانی عوام 2 کھرب92 ارب روپے کی چائے پی گئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان نے8 زرعی مصنوعات کی درآمد پر 48 کھرب90 ارب اور17 کروڑ روپے خرچ کئے جبکہ ان پانچ سالوں میں پاکستانی عوام 2 کھرب92 ارب 39 کروڑ روپے کی درآمد کی گئی چائے پی گئے۔آن لائن کے پاس دستاویزات کے مطابق زرعی ملک ہونے کے باوجود گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 4 کھرب 45 ارب 97 کروڑ روپے کی دالیں

درآمد کی،پام آئل اور سویا بین آئل14 کھرب 66 ارب 41 کروڑ روپے کی درآمد کیا گیا ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران 4 کھرب ،67 ارب اور 20 کروڑ روپے کی کھادیں درآمد کی گئیں،سبزیوں اور جانوروں کے آئل 13 کھرب ،45 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد کی سبزیوں اور جانوروں کا آئل درآمد کیا گیا ہے ۔پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور رواں سال میں کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ بھی پورا نہ ہو سکا ۔زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان نے 6 کھرب 89 ارب 33 کروڑ روپے کی خام کاٹن درآمد کی گئی جبکہ مصالہ جات کی مد میں ایک کھرب 18 ارب49 کروڑ روپے سے زائد کی درآمد کی گئی۔پانچ سالوں میں زرعی مشین 74 ارب36 کروڑ روپے کی درآمد کی گئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستانی عوام 2 کھرب 92 ارب 39 کروڑ روپے کی درآمد کی گئی چائے پی گئے ہیں ۔پاکستان نے کینیا سے سب سے زیادہ چائے درآمد کی۔دس بڑے ممالک میں گزشتہ2 سالوں کے دوران 14 ارب3کروڑ ڈالر کی زرعی مصنوعات درآمد کیں ہیں جن میں سے انڈونشیائ،برازیل،امریکہ،روس،ملائیشیائ،کینیڈا،کینیا،یوکرائن،چائینہ اور افغانستان شامل ہیں۔ ا2020-21 میں سب سے زیادہ امپورٹ کی گئی جو کہ 5 کروڑ 64لاکھ ڈالر ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…