بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

خلا کی سیر کو جانے والے شہری واپس زمین پر پہنچ گئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن)امریکی ادارے اسپیس ایکس کی شٹل سیاحت کے لیے خلا میں لے جانے والے چاروں افراد کو لے کر واپس زمین پر پہنچ گئی ہے۔ان سیاحوں نے تین روز تک زمینی مدار میں چکر لگانے کے بعد واپسی پر ا فلوریڈا میں کامیابی سے لینڈ کیا ہے۔مشن کے کریو کے

ممبرز نے غروب ا?فتاب سے قبل سمندر میں پیرا شوٹ کے ذریعے لینڈنگ کی۔ سیاحوں کو اسپیس ایکس کے یوٹیوب چینل پر ایک خودکار طریقے سے اترتے ہوئے لائیو دکھایا گیا۔انسپریشن 4 وینچر کے مشن ڈائریکٹرنے عملے کے واپس آنے کے بعد دنیا کو دوسرے خلائی دور میں خوش آمدید کہا ہے۔مشن کے کامیاب آغاز اور واپسی نے انسان کی پہلی خلائی پرواز کے 60 سال بعد کمرشل ایسٹرو ٹورازم کی نئی صنعت میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔یہ دنیا کی پہلی ایسی شٹل تھی، جس میں پرواز کرنے والے سبھی افراد عام شہری تھے۔ اس مشن کے ساتھ ہی خلا میں سیاحت کا دروازہ کھول دیا گیا ہے۔اسپیس ایکس نے چند برس پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ عام شہریوں کو سیاحت کے لیے خلا میں لے جانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ خلائی شٹل چاروں شہریوں کو لے کر فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی۔خلائی گاڑی نے زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد27 ہزار 360 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہر 90 منٹ میں ایک چکر مکمل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…