منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کابل ڈرون حملے سے متعلق نئی معلومات نے مزید سوالات کھڑے کر دئیے

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ٗ اسلام آباد(این این آئی)امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا سے پہلے آخری ڈرون حملے سے متعلق سامنے آنے والی نئی معلومات نے نئے سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ امریکی سی آئی اے نے حملے سے پہلے بتا دیا تھا حملے کی جگہ پر بچے موجود ہو سکتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے 29 اگست کو کابل ڈرون حملے سے

قبل وارننگ دی تھی کہ عام شہری ٹارگٹ پر موجود ہیں جبکہ بچے نشانے والی گاڑی کے اندر ہو سکتے ہیں البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میزائل لانچ ہونے سے قبل سی آئی اے کی جانب سے دی گئی وارننگ متعلقہ حکام تک پہنچی تھی یا نہیں۔ایک اور رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر ڈرون حملے میں جانی نقصان نامکمل معلومات کے سبب ہوا جس پر جمعے کو امریکی ملٹری کے اعلیٰ حکام نے پریس کانفرنس میں یہ تسلیم کیا کہ حملہ ایک افسوسناک غلطی تھی۔خیال رہے کہ کابل ڈرون حملے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 7 بچے شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ اور مغربی دنیا کو نئے افغانستان کی حقیقت کو قبول کرنا چاہیے۔ ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ طالبان حکومت کو الگ تھلگ کرنے سے خطے میں معاشی تباہی اور انتشار پھیل سکتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان، افغانستان میں پنپتے ہوئے انسانی المیے کے پیش نظر، افغانوں کو ہوائی اور زمینی راستوں سے امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی معاشی و انسانی معاونت کیلئے آگے بڑھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…