منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

انگلینڈ ، قبرستان میں خاتون کا انسانی ڈھانچے کے ساتھ رقص ، تصاویر وائرل

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انگلینڈ کے قدیم ہل نامی قبرستان میں حال ہی میں راہبہ کا لباس زیب تن کیے ڈھانچوں سے کھیلتی خاتون دیکھی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، خاتون کی خوفناک اور دل دہلادینے والی تصاویر رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو قبرستان کے باہر سے

گزرنے والے مسافر کی جانب سے کھینچی گئیں، بعد ازاں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔وائرل تصویر میں خاتون کو کریم رنگ کا راہبہ کا گاؤن اور اسکارف پہنے دیکھا گیا، ایک اور تصویر میں خاتون کو بظاہر کتے جیسے نظر آنے والے ڈھانچے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔خوفناک منظر دیکھنے والے شہریوں نے بتایا کہ خاتون کو کئی منٹ تک ڈھانچوں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا گیا تاہم اس دوران وہاں لوگوں کی موجود بھی خاتون کے اس عمل میں خلل نہ ڈال سکی۔ان مناظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے افراد کا برطانوی اخبار ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون کو اس دوران خاصا خوش اور ڈھانچوں کے ساتھ مگن دیکھا گیا۔گفتگو کے دوران کچھ افراد نے خاتون کے اس عمل کو توجہ مبذول کرنے کا طریقہ قرار دیا تو وہیں کچھ افراد نے آرٹ پراجیکٹ کا حصہ قرار دیا تاہم فی الحال واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون کے ڈھانچوں کے ساتھ کھیلنے کے پیچھے درحقیقت کہانی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…