جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مریم اورنگزیب نے بے روزگاری کا مجرم وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بے روزگاری کا مجرم وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جب تک بے روزگار نہیں ہوں گے، عوام کو روزگار نہیں ملے گا ۔ انہوںنے کہاکہ لیبر فورس سروے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے عمران صاحب کے وعدے کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ،

عمران صاحب کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں گھرانوں کے چولہے بجھ گئے ،عوام کا روزگار ختم ہوگیا لیکن عوام کو لوٹے والے اے ٹی ایم اور مافیا کو روز نوکری مل رہی ہے ،عمران صاحب کی 8 سال کی حکومت کے بعد خیبرپختونخوا بے روزگاری میں نمبر ایک ہے، کیا خوفناک تبدیلی لائے ہیں ،قومی معیشت سکڑنے سے ملک میں بے روزگاری خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سروے سے ثابت ہوگیا کہ معاشی تباہی سے لوگوں کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑ گئے ،پی ٹی آئی کے پہلے سال میں ہی بے روزگاری 5.8 سے 6.9 فیصد ہونا عمران صاحب کی ناکامی،نااہلی اور کرپشن کا ثبوت ہے،مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بے روزگاری کا شکار ہوئی ہیں، اس ظلم کے عمران صاحب ذمہ دار ہیں ،سروے کے مطابق مردوں میں بے روزگاری 5.1 سے بڑھ کر5.9 فیصد ہوئی جبکہ خواتین میں بے روزگاری 8.3 سے 10 فیصد ہوگئی ،لیبر سروے ثبوت ہے کہ خواتین بے روزگاری سے زیادہ متاثر ہوئیں، یہ ہے عمران صاحب کی اصل کارکردگی،دیہات میں خواتین کے بے روزگاری زیادہ بڑھنے سے دیہات میں غربت میںبے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تین سال میں 50 لاکھ بے روزگار کردئیے، 2 کروڑ لوگ خط غربت سے دھکیل دئیے، عمران صاحب گھر جائیں تاکہ قوم کو ریلیف ملے ،ایک طرف عوام بے روزگار ہیں، دوسری طرف ان پر مہنگائی کی قیامت ٹوٹ پڑی ہے،ملک کو مہنگا ترین اور عوام کو بے روزگار کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے پاس نہ آٹا ، چینی ، روٹی ، بجلی گیس دوائی ہے اور نہ روزگار ،تین سال سے عوام مہنگائی معاشی تباہی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…